افغانستان کے پڑوسی افغانستان میں مداخلت نہ کریں، چینی وزیر اعظم

ہفتہ 1 نومبر 2014 07:12

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء ) چینی وزیر اعظم لیکاچیانگ نے کہا ہے کہ چین کو یقین ہے کہ افغانستان اپنے مسائل خود حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے اور اس کے ہمسایوں کو اس کیاندرونی معاملات میں مداخلت کیے بغیر پرامن ماحول پیدا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے صدر اشرف غنی کے چین کے دورے کے موقع پر چینی رہنما نے کہا کہ دنیا افغانستان کی خود مختاری، آزادی اور علاقائی وحدت کا احترام کرے اور افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔

متعلقہ عنوان :