کراچی،ریگولیٹری ڈیوٹی کا بہانہ ،بیس کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے مہنگا

ہفتہ 1 نومبر 2014 07:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء)کراچی میں ریگولیٹری ڈیوٹی کو بہانہ بنا کر بیس کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ فلور ملرز کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافہ درآمدی گندم پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کئے جانے کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے جبکہ آئندہ ہفتے مزید اضافے کے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

اضافہ کے بعد 50 کلو ڈھائی نمبر آٹے کی بوری 1875 روپے جبکہ فائن آٹے کی بوری2250 روپے ہو گئی۔ درآمدی گندم سندھ کی مجموعی ضرورت کا ایک قلیل حصہ ہے جسے جواز بنا کر قیمتوں کو بڑھایا جانا انتظامی نااہلی ہے۔

متعلقہ عنوان :