پاکستان کرکٹ بورڈ کا ملالہ یوسفزئی کے نام سے انڈر 21 کرانے ، یونس خان کو بہترین کارکردگی پر انعا م دینے کا فیصلہ ، یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے ، ان کی کارکردگی ملک کیلئے ہے ، ان کی نظر میں پیسے کی کوئی قدر نہیں ،وویمنز کرکٹ کے معاملہ بھی دیکھیں گے ، سلیکشن کمیٹی میں مداخلت نہیں کرتا ، شہریار خان

ہفتہ 1 نومبر 2014 03:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا ملالہ یوسفزئی کے نام سے انڈر 21میچ کرانے کا اعلان ،یونس خان کو بھی بہترین کارکردگی پر انعام دینے کا فیصلہ ، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف بہت ہی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے یونس خان جو بھی کرتے ہیں ملک اور عوام کی بہتری کیلئے کرتے ہیں ان کی نظر میں پیسے کی کوئی قدر نہیں ان کی پرفارمنس ملک کیلئے ہے ان کو آسٹریلیا کیخلاف شاندار پرفارمنس پرانعام ملے گا ۔

(جاری ہے)

شہریار خان نے کہا کہ میں سلیکشن کمیٹی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا وویمنز کرکٹ ٹیم کے معاملات بھی دیکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ملالہ یوسفزئی کو جہاں سارے کریڈٹ دے رہے ہیں وہاں کرکٹ بورڈنے بھی فیصلہ کیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب انڈر 21 میچ کرایا جائے گا ۔