ورلڈ کبڈی لیگ : 20کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آگئے، لیگ انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہ کی،پاکستانی کھلاڑیوں کے 26مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ کئے گئے ایک بھی پاکستانی کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ، ڈی سپورٹس بورڈ پنجاب ،حال ہی میں کیلیفورنیا ایگلز اور خالصہ واریئرز نے لاہورلائنز کو ہرایا تھا ان ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ پازیٹو آنے پرلیگ انتظامیہ نے لاہور لائنز کوکوئی فائدہ نہ دیا گیا

ہفتہ 1 نومبر 2014 06:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء) بھارت کا پاکستان سے دشمنی کا مکروہ چہرہ کھیل کے میدان میں بھی سامنے آگیا ہے، بھارت میں جاری ورلڈ کبڈی لیگ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز کے علاوہ دیگر ٹیموں کے 20کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں مگر لیگ انتظامیہ نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی پاکستانی کھلاڑیوں کے 26مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ کئے گئے ایک بھی پاکستانی کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ۔

حال ہی میں خالصہ واریئرز اور کیلیفورنیا نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز کو ہرایا تھابعد میں اسی میچ میں شریک ان ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آئے مگربھارتی ورلڈ کبڈی لیگ انتظامیہ نے ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ قانون کے مطابق اگر جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آجائے تو ہارنے والی ٹیم کو فاتح قرار دیدیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ہندو بنیا ذہنیت کھل کر سامنے آگئی ہے، بھارت میں جاری ورلڈ کبڈی لیگ کی انتظامیہ کی جانبداری کے باعث اس کی حیثیت متنازع ہوگئی ہے، لیگ میں شریک لاہور لائنز کے علاوہ مختلف ٹیموں کے 20 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں مگر لیگ کی انتظامیہ نے ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز جو کہ ابتدا میں ناقابل شکست رہی اور بعد میں لیگ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم بن گئی ہے کو حال ہی میں خالصہ واریئرز اور کیلیفورنیا ایگلز نے شکست دی تھی ان ٹیموں کے کھلاڑی کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آئے مگر لیگ انتظامیہ نے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، لیگ کے قوانین کے تحت جب کسی کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو مخالف ٹیم کو فاتح قرار دیدیا جاتا ہے مگر لیگ انتظامیہ کی طرف سے کارروائی نہ ہونے پر لاہور لائنز کو اس کا فائدہ نہیں دیا گیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے لاہور لائنز لیگ میں کافی عرصہ تک نمبر دو کی پوزیشن پر برقرار رہی، بھارتی ٹیموں نے ممنوعہ ادویات کا کھلے عام استعمال کرتے ہوئے لاہور لائنز کو حال میں دو میچوں میں ہرایا جس کی وجہ ممنوعہ ادویات تھیں اب جبکہ بھارتی اور دیگر کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں مگر لیگ انتظامیہ نے پاکستان سے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کھلاڑیوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں، لیگ انتظامیہ نے لاہور لائنز کے 16کھلاڑیوں کے 26بار ڈوپ ٹیسٹ لئے مگر کوئی بھی پازیٹو نہیں آیا ان کھلاڑیوں میں محسن واہلہ، اکمل شہزاد اور شفیق چشتی کے تین تین بار، پانچ کھلاڑیوں خلیل احمد، اسلم ڈوگر، محمد رمضان جانی، اشتیاق اور شبیر حسین بٹ کے دو دو بار جبکہ 8کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ ایک ایک مرتبہ لئے گئے مگر لیگ انتظامیہ نے سپورٹس بورڈ پنجاب کیساتھ دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوتے اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی کی۔

جن مختلف ٹیموں کے 20کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کے نام یہ ہیں، جسکران سنگھ، گیندیپ سنگھ جوگیوال، یاسمین ملک، گرپریت سنگھ، امرتپال سنگھ، چامکور سنگھ، سرندر سنگھ، نیتو سنگھ، کلدیپ سنگھ، بالجندر سنگھ، سیوا رام، امرجیت سنگھ سندھو، جگراج سنگھ، سندیپ سنگھ لدھار،گرپریت سنگھ، ناونیت سنگھ، ایکام سنگھ، رندیپ کمار اور امان دیپ سنگھ گل شامل ہیں۔تین کھلاڑیوں گیندیپ سنگھ، گرپریت سنگھ اور امرجیت سنگھ نے لاہور لائنز کیخلاف اپنی اپنی ٹیموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :