ابو ظہبی ٹیسٹ دوسرا دن : شاہینوں نے کینگروز کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے متعدد ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ،پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ،یونس خان نے ڈبل سنچری کے ساتھ 8ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری 14چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے مکمل کرکے محمد یوسف اور ظہیر عباس کا ریکارڈ توڑ دیا،مصبا ح الحق نے کیریئر کی چھٹی سنچری بنا ڈالی ،چوتھی وکٹ کی شراکت میں 181رنز بنے ،6وکٹوں کے نقصان پر 570رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی ، آسٹریلیا نے1وکٹ کے نقصان پر 22رنز بنا لئے ، کو برتری ختم کرنے کیلئے مزید 548رنز درکار ہیں اور اس کی 9وکٹیں باقی ہیں، آسٹریلیا کے سٹارک نے 2سمتھ ، جونسن اور سڈل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ عمران خان نے حاصل کی

ہفتہ 1 نومبر 2014 03:36

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء) ابو ظہبی ٹیسٹ میں شاہینوں نے کینگروز کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ، یونس خان نے ڈبل سنچری کے ساتھ 8ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا ، مصباح الحق نے بھی کیریئر کی چھٹی سنچری بنا ڈالی ، چوتھی وکٹ کی شراکت میں 181رنز بنے، پاکستان نے 6وکٹوں پر 570رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی ، آسٹریلیا نے 22رنز پر ایک وکٹ گنوا دی ۔

ابو ظہیبی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل شروع ہوا تو یونس خان 111اور اظہر علی 101رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان نے دو وکٹوں پر 304رنز بنا رکھے تھے 332پر پاکستان کی تیسری وکٹ گری جب اظہر علی 109رنز بنانے کے بعد سٹارک کی بال پر وارنر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے جس کے بعد مصباح الحق اور یونس خان ڈٹ گئے اور دونوں نے 181رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی مصباح الحق اپنے کیریئر کی چھٹی سنچری مکمل کرکے 101رنز بنا کر سمتھ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے 537پر یونس خان 213رنز بنا کر سڈل کی بال پر بولڈ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

یونس خان نے اپنے کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری 14چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے مکمل کرکے محمد یوسف اور ظہیر عباس کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 4,4 ڈبل سنچریاں بنا رکھی ہیں تاہم جاوید میانداد 6ڈبل سنچریاں بنا کر یونس خان سے ابھی بھی آگے ہیں ۔ یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف ڈبل سنچری بنانے والے وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے 20سال بعد ڈبل سنچری بنائی ہے 561پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گری جب اسد شفیق 21رنز بنا کر سٹارک کی بال پر آؤٹ ہوئے سرفراز 14اور یاسر شاہ 1رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے پاکستان نے 570 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی آسٹریلیا کے سٹارک نے 2سمتھ ، جونسن اور سڈل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

آسٹریلیا نے 570رنز کا پہاڑ عبور کرنے کے لیے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 21رنز پر اوپنر راجرز 5رنز بنا کر عمران خان کی بال پر سرفراز احمد کو کیچ تھما بیٹھے ۔ایمپائر نے خراب روشنی کے باعث دوسرے دن کا کھیل ملتوی کیا تو آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر 22رنز بنائے تھے وارنر 16اور لیون 1رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں آسٹریلیا کو برتری ختم کرنے کیلئے مزید 548رنز درکار ہیں اور اس کی 9وکٹیں باقی ہیں ۔