پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے حتمی نوٹس جاری کردیا، پی ٹی آئی اے کے انتیس ارکان کو علیحدہ علیحدہ تصدیق کے لئے طلب کرلیا، تمام ارکان کو سات نومبر کو طلب کرلیا

ہفتہ 1 نومبر 2014 07:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء) پنجاب اسمبلی کے سپیکر رانا محمد اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے حتمی نوٹس جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر نے پی ٹی آئی اے کے انتیس ارکان کو علیحدہ علیحدہ تصدیق کے لئے طلب کیا ہے ۔ سپیکر کی جانب سے جمعہ کے روز پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے والے انتیس ارکان کو حتمی نوٹس جاری کیا گیا ہے سپیکر نے تمام ارکان کو سات نومبر کو طلب کیا ہے واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی پنجاب کے ارکان نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ۔