مصباح نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا، رنز کے اعتبار سے کامیاب ترین پاکستانی کپتان بن گئے،عمران خان نے 48 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے 2408 رنز بنائے، انضمام الحق نے 31 ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرتے ہوئے دو ہزار 397 رنز بنائے۔مصباح الحق اب تک 31 ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرتے ہوئے 3 سنچریوں اور 23 نصف سنچریوں کی مدد سے 2420 رنز اسکور کر چکے ہیں

ہفتہ 1 نومبر 2014 06:48

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء) پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنز کے اعتبار سے کامیاب ترین پاکستانی کپتان بن گئے ہیں اور انہوں نے سابق کپتان عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن جب مصباح نے اپنی اننگ کا 63واں رن لیا تو انہوں نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

عمران خان نے 48 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے دو ہزار 408 رنز بنائے تھے جبکہ انضمام الحق نے 31 ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرتے ہوئے دو ہزار 397 رنز بنائے۔مصباح الحق اب تک 31 ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرتے ہوئے تین سنچریوں اور 23 نصف سنچریوں کی مدد سے دو ہزار 420 رنز اسکور کر چکے ہیں جبکہ اس دوران وہ صرف ایک اننگ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔