افغانستان‘ پرتشدد واقعات میں 28 طالبان سمیت 29 افرادہلاک‘ متعدد زخمی

منگل 18 نومبر 2014 08:09

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء) افغانستان میں پر تشدد واقعات میں 28 طالبان سمیت 29 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ فاراح میں طالبان کے ایک گروپ نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر اچانک داھاوا بول دیا۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں آٹھ طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایک جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی مارا گیا۔

صوبہ کنہڑ میں سڑک کنارے نصیب بم پھٹنے کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ زابل ‘ قندھار ارزگان ‘ غزنی ‘ لوگار‘ کنہڑ ‘ قندوز اور ہرات میں سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران 20 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :