نائیجیریا، خودکش حملے میں 13 افراد ہلاک، 65 سے زائد زخمی،خودکش بمبارخاتون اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ بازار میں داخل ہوئی، پولیس حکام

منگل 18 نومبر 2014 08:08

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء ) نائیجیریا میں خود کش حملے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جب کہ 65 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر آزارے کی مو بائل مارکیٹ میں خاتون خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ، ریسکیوٹیموں میں جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زیادہ ترزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملہ کی ذ مہ داری قبول نہیں کی گئی لیکن اس بات کا امکان ہے کہ حملہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے شدت پسندوں نے کیا جو اس سے قبل بھی اس طرح کی کاروائیوں میں ملوث رہے ہیں جب کہ خودکش بمبارخاتون اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ بازار میں داخل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :