بھاشا ڈیم پرجلد کام کے آغاز کیلئے اقدامات جاری ہیں، وزارت پانی و بجلی

منگل 18 نومبر 2014 08:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء ) وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ حکومت بھاشا ڈیم پرکام کے جلد آغاز کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ،اسلام آباد میں چلاس کے عمائدین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری وزارت پانی و بجلی نے کہا کہ یہ ڈیم ملک کی مجموعی ترقی وخوشحالی کیلئے انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

وفد نے حکومتی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے پورے علاقے میں ترقی کا نیادورشروع ہوگا۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے زمین کے حصول سے متعلق مسئلے کے حل کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :