کراچی،پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان واجبات کی ادائیگی کا مسئلہ سنگین ہوگیا،پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر فیول کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی، پی آئی اے نے آئندہ ایک سے دو روز میں2 ارب روپے دینے کا وعدہ کرلیا

منگل 18 نومبر 2014 08:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء)پاکستان ایئرلائن اور پی ایس او کے درمیان واجبات کی ادائیگی کا مسئلہ سنگین ہوگیا۔ پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر فیول کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی، پی آئی اے نے آئندہ ایک سے دو روز میں2 ارب روپے دینے کا وعدہ کرلیا۔ملک میں بیشتر حکومتی اداروں کے درمیان واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان بھی یہ مسئلہ سنگین ہوگیا۔ پی ایس او کے پی آئی اے پر واجبات کی رقم12ارب10 کروڑ روپے پر پہنچ گئی جس پر پی ایس او نے پی آئی اے کو دھمکی دی کہ اے ٹی آر طیاروں کو فیول کی سپلائی معطل کی جارہی ہے اور تمام طیاروں کو بھی فیول کی سپلائی معطل کرنے کا عندیہ دے ڈالا، جس پر ایم ڈی پی آئی اے نے آنیوالے ایک سے دو دنوں میں2 ارب روپے کی ادائیگی کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ پی ایس او نے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کو فیول کی سپلائی جزوی طور پر بحال کردی۔

متعلقہ عنوان :