لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں 5سالہ بچی سے سکول میں مبینہ زیادتی پولیس نے چوکیدار سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا ، بچی کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا

منگل 18 نومبر 2014 08:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء ) لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں 5سالہ بچی سے سکول میں مبینہ زیادتی پولیس نے چوکیدار سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ بچی کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام پورہ کے ایک سکول میں ہوس کے بچاریوں نے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

بچی کو چھٹی ہونے کے بعد والدین لینے کے لئے آئے تو اس کی حالت غیر تھی والدین کے شور مچانے پر پولیس نے شام کو کارروائی کرتے ہوئے سکول کے ایک ٹیچر اور چوکیدار سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی او بچی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم پولیس نے رات گئے تک کسی بھی شخص کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :