تحریک انصاف سیاسی جماعتوں کے دھارے سے نکل کر فاشسٹ جماعت بنتی جارہی ہے،زعیم حسین قادری،عمران خان اپنے فاشسٹ ایجنڈے کی تکمیل کے لئے دہشت گردوں سے رابطے کر رہے ہیں،30نومبر کو کچھ نہیں ہو گا حکومت کی رٹ قائم رکھی جائے گی،94دنوں میں عمران خان ایک بھی الزام ثابت نہیں کر سکے نہ ہی کوئی شواہد پیش کئے،شیخ رشید کی باتوں کو ان کی ذاتی رائے کہنا عمران خان کی محسن کشی کی بین ثبوت ہے، شیریں مزاری عمران خان کی تقلیدکرتے ہوئے جھوٹ کا سہارا لینا بند کریں،طاہر القادری نے کینڈین پاسپورٹ کی تجدید کو انقلاب پر ترجیح دی،زعیم حسین قادری کا پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 18 نومبر 2014 08:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء) عمران خان 14اگست کے بعد سیاسی عمل کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور تحریک انصاف سیاسی جماعتوں کے دھارے سے نکل کر فاشسٹ جماعت بن گئی ہے -30نومبر اپنے فاشسٹ ایجنڈ کے تکمیل کے لئے دہشت گردوں سے رابطے کر کے بد امنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے -قوم عمران خان کے مزید جھوٹ برداشت نہیں کرے گی -30نومبر کو کچھ نہیں ہو گا حکومت کی رٹ قائم رکھی جائے گی -عمران خان نے صحافت جیسے مقدس پیشے کو بھی چھوڑا اور صحافیوں پر سنگیں الزامات لگائے جس کی پوری قوم شدید مذمت کرتی ہے -طاہر القادری نے کینڈین پاسپورٹ کی تجدید کو انقلاب پر ترجیح دی -ملک و قوم کی جنگ لڑنے والے اس پاسپورٹ کو قوم سے زیادہ ترجیح دے رہے ہیں -شیخ رشید کی باتوں کو ان کی ذاتی رائے کہنا عمران خان کی محسن کشی کا بین ثبوت ہے اور شیریں مزاری عمران خان کی تقلید کرتے ہوئے جھوٹ کا سہارا لینا بند کریں-ان خیالات کا اظہار ترجمان پنجاب ,حکومت و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید زعیم حسین قادری نے ایوان وزیر اعلی میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت رانا محمد ارشد بھی موجود تھے-سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ 14اگست کے بعد تحریک انصاف سیاسی جماعتوں سے زمرے سے نکل کر فاشسٹ جماعت بننے جا رہی ہے -عمران خان ہر روز اپنے جلسوں اور کنٹینر سے فاشسٹ ازم کا پرچار کر رہے ہیں وہ گھیراؤجلاؤ اور چھین لو کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں کر رہے -انہوں نے کہا کہ جہلم کے جلسے میں بھی عمران خان نے تھانوں کے گھیراؤ کی بات کی جو ان کے فاشسٹ ذہن کی بین دلیل ہے -انہوں نے کہا کہ نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کنٹینر سے کسی کی عزت محفوظ نہیں ،سیاسی قائدین سے لیکر علماء تک ،عدالت سے لیکر صحافت تک اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں پر الزامات کی بوچھاڑ کی جاتی ہے جس پر پوری قوم مضطرب ہے -30نومبر کو اپنے فاشسٹ ایجنڈے کے تکمیل کے لئے دہشت گردوں کے رابطے کر کے بد امنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے -انہوں نے کہا کہ 94دنوں میں عمران خان ایک بھی الزام ثابت نہیں کر سکے اور نہ ہی کوئی شواہد پیش کئے ہیں -انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان سیاسی عمل کا حصہ بنیں اور پارلیمنٹ میں آ کر اپنا نکتہ نظر پیش کریں-ریفارم کمیٹی کا حصہ بن کر سیاسی و جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کریں-انہوں نے کہا کہ عمران خان ہیلی کاپٹر کی مد میں استعمال ہونیو الے اخراجات کا جواب دیں-انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت کے سرمائے کو بے دریغ استعمال کیا جا رہاہے -سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ صحافت کے پیشے پر شب خون مارا اور عوام ان کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں -انہو ں نے کہا کہ میں عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ کسی ایک صحافی پر الزام ثابت کر دیں تو میں ان کی ہر سزا ماننے کو تیار ہوں-انہو ں نے کہا کہ عمران خان پی ٹی وی اور اسٹیٹ کے اداروں کے ملز م ہیں -انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے شواہد کی بنیاد پر جھوٹ بولنے والے عمران خان کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے -انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے سونے کی باتیں کر کے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتے-انہوں نے کہا کہ عمران خان جواب دیں کہ کیا انہوں نے پی ٹی وی پر قبضے کی مبارکباد وصول نہیں کی ؟کیا وہ دہشت گردوں کو لیڈ نہیں کر رہے تھے؟عمران خان جواب دیں جس دن سے ضرب عضب آپریشن شروع ہوا ہے وہ پوری قوم سے کیوں ناراض ہیں ؟کے پی کے کی حکومت آئی ڈی پیز کو اپنانے میں کیوں ہچکچاہٹ کا مظاہر ہ کر رہی ہے -انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز نے پاکستانی قوم کے لئے اپنی جان و مال کی قربانی دی ہے اور وہ ہمارے محسن ہیں -انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت ایک بھی عوامی فلاح کا منصوبہ شروع نہیں کر سکی-پنجا ب کی نقل کرتے ہوئے میٹرو بس بنانے کا اعلان کیا مگر ابھی تک اس کا پی سی ون بھی تیار نہیں کر سکی-زعیم قادری نے کہا کہ طاہر القادری نے کینڈین پاسپورٹ کو انقلاب پر ترجیح دی اور کینیڈا روانہ ہو گئے اور ملک و قوم کی جنگ لڑنے کے بلند و باغ دعوے کرنے والوں نے اس پاسپورٹ کو قوم پر ترجیح دی-