سعودی عرب، ٹریفک کے ہولناک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ،19زخمی

منگل 18 نومبر 2014 08:11

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء ) سعودی عرب میں ریاض کے علاقے دوادمی میں ٹریفک کے ہولناک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ،19زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ، جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کے روز ریاض کے قریب دوادمی کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق اور 19زخمی ہوگئے حادثے کے بعد زخمیوں کو ریاض کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر بیشتر زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :