دبئی ٹیسٹ پہلا دن : نیوزی لینڈ پلیئرز کی سست بیٹنگ ، پاکستانی باؤلرز بھی وکٹیں لینے میں ناکام ،3وکٹوں پر 243رنز بنا لئے ، لیتھم نے اپنے کیریئر کی دوسری سنچری سکور کی ، کپتان میکلم نے 43رنز بنائے، یاسر شاہ ، احسان عادل اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

منگل 18 نومبر 2014 08:01

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء ) دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے ٹوم لیتم کے شاندار 137رنز کی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں پر 243رنز بنا لئے ، یاسر شاہ ، احسان عادل اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

دبئی میں کھیلے جانے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر ٹوم لیتھم اور برینڈن میکلم نے شاندار کھیل کا آغاز کیا نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 77پر گری جب میکلم 43رنز بنا کر احسان عادل کی بال پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

143 پر نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب ولیم سن 32رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی بال پر بولڈ ہوگئے ۔ ٹوم لیتھم نے ٹیلر کے ساتھ مل کر اپنی سنچری مکمل کی جو کہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری ہے ۔226 رنز پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گر گئی جب روز ٹیلر 23رنز بنا کر یاسر شاہ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ پہلے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں پر 243 رنز بنا لئے لیتھم 137 اور کورے اینڈرسن 7رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :