تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت مل گئی، اجازت نامہ جاری ،تحریک انصاف کا جلسہ تحصیل باکرانی کے گاوٴں علی آباد میں ہوگا، ڈی سی او

منگل 18 نومبر 2014 08:04

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء ) تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت مل گئی، ضلعی انتظامیہ نے 21 نومبر کے جلسے کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں 21 نومبر کے جلسے کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت تحریک انصاف کے رہنما شفقت انڑ کی رہائش گاہ کیقریب جلسہ منعقد کیا جائے گا جب کہ ڈی سی او لاڑکانہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا جلسہ لاڑکانہ سے 12 کلو میٹر دور تحصیل باکرانی کے گاوٴں علی آباد میں ہوگا جس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا تھا کہ پیپلزپارٹی لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے حربے استعمال کررہی ہے اور ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی