آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ، تحقیقاتی پینل نے سری نواسن کو کلین چٹ دیدی، آئی سی سی چیئرمین سری نواسن سپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں ہیں ، مدگل کمیشن رپورٹ

منگل 18 نومبر 2014 08:01

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء ) آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کی تحقیقاتی (مدگل) پینل کی رپورٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ سری نواسن کو کلین چِٹ دیدی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق (مدگل) کمیشن کی رپورٹ میں سری نواسن کو بے قصور قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی چیئرمین سری نواسن سپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بھی بورڈ نے آئی پی ایل فکسنگ سکینڈل سامنے آنے پر سری نواسن کے ساتھ نرم رویہ اختیار کیا تھا اور الزامات کے باوجود سری نواسن کو آئی سی سی کا چیئرمین بنا دیا گیا۔ سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کو ملزموں کی فہرست میں تاحال شامل رکھا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں آئی پی ایل فکسنگ کیس کی سماعت میں ایک فہرست جاری کی گئی تھی جس میں سری نواسن سمیت ان کے داماد میاپن اور چنائی سپر کنگز کے مالک راج کندرا کا نام شامل تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں راج کندرا نے آئی پی ایل کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :