پولیس جرائم کے سدباب کیلئے جانفشانی سے کام کرے، شہباز شریف، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، امن و امان کی بہتری کے لئے پہلے بھی وسائل فراہم کئے ہیں آئندہ بھی کریں گے،جلاس سے خطاب

منگل 18 نومبر 2014 08:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پولیس جرائم کے سدباب کے لئے جانفشانی سے کام کرے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اپنے خطاب میں وزیراعلی شہباز شریف کاکہنا تھا کہ امن و امان کی بہتری کے لئے پہلے بھی وسائل فراہم کئے ہیں آئندہ بھی کریں گے۔ مارکیٹوں اور بازاروں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور وضح کردہ ایکشن پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔