امریکی وزارت خارجہ کا کمپیوٹر نظام ’ہیک:امریکی وزرات خارجہ نے ایک مشتبہ ہیکرز حملے کے بعد اپنے غیر حساس ای میل کے نظام کو بند کر دیا

منگل 18 نومبر 2014 08:11

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء)امریکی وزرات خارجہ نے ایک مشتبہ ہیکرز حملے کے بعد اپنے غیر حساس ای میل کے نظام کو بند کر دیا، ماضی میں ایسے غیر معمولی اقدام کی کوئی مثال نہیں ملتی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق تکنیکی عملہ حملے کے بعد ممکنہ نقصان کی بحالی کا کام کر رہا ہے، حملہ تقریباً اسی وقت ہوا جب گزشتہ ماہ وائٹ ہاوٴس کے کمپیوٹر پر ہونے والے حملے کی اطلاع دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوٴس کے ای میل کے نظام پر حملے کے بعد محکمہ ڈاک اور قومی موسیماتی سروس سمیت کئی امریکی سرکاری اداروں نے اپنی ویب سائٹس پر حملوں کی اطلاع دی۔اس سے پہلے ہونے والے حملوں کا الزام چینی اور روسی ہیکروں پر عائد کیا گیا لیکن اس کی عام ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔امریکی وزارت خارجہ اپنے اس متاثرہ (ای میل نظام) کی بندش کے معاملے کو اس وقت حل کرے گی جب پیر یا منگل کو حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :