ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے زخمی کارکن کے جاں بحق ہونے کا شیریں مزاری کا دعویٰ مسترد کردیا ، زخمی کارکن کو دل کی تکلیف کے باعث آر آئی سی میں داخل کیا ہے حالت خطرے سے باہر ہے اوروہ وندہ ہے، ایس ایم ڈ ی ایچ کیو جہلم

منگل 18 نومبر 2014 08:05

جہلم ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے زخمی کارکن کے جاں بحق ہونے کا شیریں مزاری کا دعویٰ مسترد کردیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایم ڈ ی ایچ کیو جہلم کا کہنا ہے کہ زخمی کارکن کو دل کی تکلیف کے باعث آر آئی سی میں داخل کیا ہے حالت خطرے سے باہر ہے اوروہ وندہ ہے شیریں مزاری کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے زخمی کارکن عدنان زندہ ہے پی ٹی آئی قیادت سمیت کوئی بھی پی ٹی آئی کا رکن زخمی کی عیادت کیلئے نہیں آیا یاد رہے کہ شیریں مزاری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ نواز لیگ کی فائرنگ سے عدنان زخمی حالت میں چل بسا ہے تاہم ان کا یہ دعویٰ جھوٹا نکلا اور ہسپتال انتظامیہ نے زندہ ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔