فیصل آباد،چھ دن کی بچی کی فروخت کا ڈرامہ فاش ہونے پر پولیس نے دو خواتین کو گرفتارکرکے بچی کو برآمد کرلیا

منگل 18 نومبر 2014 08:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء) چھ دن کی بچی فاطمہ گل کی فروخت کا ڈرامہ فاش ہونے پر پولیس نے دو خواتین کو گرفتارکرکے بچی کو برآمد کرلیا ہے خبر رساں ادارے کے مطابق محلہ رضا آباد کی رہائشی رفیہ بی بی جس کا خاوند محمد اسلم گزشتہ پندرہ سال سے سعودی عرب میں کاروبار مگر اولاد نہ ہونے کی وجہ سے اب وہ اپنی بیوی سے علیحدگی کا خواہشمند تھا چنانچہ اس کی بیوی رفیہ بی بی نے اپنی بہن صفیہ بی بی سے ایک منصوبہ کے تحت چھ روزہ بچی فاطمہ گل کو اپنی بہن کے ساتھ مل کر حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا اس سلسلہ میں فیصل آباد کے محلہ رضا آباد کی خاتون صدف ذوجہ عمران سے اس کی پانچ دن کی بچی کو چالیس ہزار روپے میں خریدا بیس ہزار روپے نقد ادا کردیئے جبکہ بقیہ رقم چند دن تک ادا کرنے کا وعدہ کیا مگر بچی حاصل کرنے کے بعد بقیہ رقم ادا نہ کی جس پر بچی کی اصل والدہ نے رقم کا مطالبہ کیا جس پر ملزمہ نے رقم کی ادائیگی سے انکار کیا چنانچہ بچی کی اصل والدہ نے پولیس کو اطلاع کردی کہ اس کی بچی کو اغواء کرلیا گیا ہے چنانچہ جب تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا ملزمہ رفیہ بی بی اور صفیہ بی بی نے پانچ روزہ بچی فاطمہ گل کو چالیس ہزار روپے میں اس لئے حاصل کیا کہ وہ اپنے خاوند کی تمام جائیداد کی وارث بن سکے اس کا خاوند اس سے علیحدہ اختیار نہ کر سکے‘ پولیس نے رفیہ بی بی اور اس کی بہن صفیہ بی بی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے سی پی او فیصل آباد نے رضا آباد پولیس کو ہدایت کی کہ دونوں ملزمان خواتین کا چالان پندرہ یوم کے اندر اندر عدالت میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :