چین میں فوڈ پیکنگ فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

منگل 18 نومبر 2014 08:08

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء ) چین میں واقع فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے شنیڈونگ میں اشیائے خوردونوش کی پیکنگ کرنے والے کارخانے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق جس وقت کارخانے میں آگ لگی اس وقت وہاں 140 سے زائد افراد کام کررہے تھے تاہم فوری طورپرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چین کی فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات انتہائی ناقص ہونے کی وجہ سے اسں طرح کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :