رینٹل پاور کیس :ایک گواہ کا احتساب عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا گیا، وکلاء صفائی آئندہ سماعت پر 2 دسمبر کو گواہ کے بیان پر جرح کریں گے

منگل 18 نومبر 2014 08:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء)رینٹل پاور کیس کے ایک گواہ چیف انجینئر پیپکو نے احتساب عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ وکلاء صفائی آئندہ سماعت پر 2 دسمبر کو گواہ کے بیان پر جرح کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پیراں غائب اور ساہووال رینٹل منصوبوں میں بے قاعدگیوں پرسا بق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔

دوران سماعت نیب نے چیف انجینئر پیپکو یوسف جوئیہ کو استغاثہ کے گواہ کے طور پر عدالت کے سامنے پیش کیا۔ گواہ نے بیان ریکارڈ کرایا اوربیان سے متعلق بعض دستاویزات بھی عدالت میں جمع کرائیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس سے متعلق دیگر دستاویزات بھی جلد عدالت میں پیش کر دی جائیں گی۔ آئندہ سماعت پر گواہ پر جرح ہو گی۔

متعلقہ عنوان :