آئی ڈی پیز مسئلہ کس کا…؟ امیر جماعت اسلامی سے پوچھیں لیں، فضل الرحمن کا جواب، یہ مسئلہ ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا ہے، سراج الحق کی شائستہ گفتگو

منگل 18 نومبر 2014 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء)آئی ڈی پیز مسئلہ کس کا…؟، امیر جماعت اسلامی سے پوچھیں لیں، فضل الرحمن کا جواب، یہ مسئلہ ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا ہے، سراج الحق کا جواب۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اس وقت جرگہ اجلاس میں ایک سوال نے دونوں مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سب کی توجہ ہوگئی جب سوال کیاگیا کہ آئی ڈی پیز اصل مسئلہ کس کا ہے، کیونکہ صوبہ خیبرپختونخواہ اسے وفاق کے کھاتے ڈالتی ہے، گرفتاریاں ہورہی ہیں جس پر مولانافضل الرحمن نے کہاکہ اس پر اگر تبصرہ امیر جماعت اسلامی کریں تو بہتر ہوگا کیونکہ وہی حکومتی اتحادی بھی ہیں ۔

جس پر سراج الحق اپنی شائستگی کوبرقرار رکھتے ہوئے کہاکہ یہ مسئلہ کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک، اٹھارہ کروڑ عوام، وفاق اور ہم سب کی ذمہ داری ہے اسے ملکر ہی حل کرنا ہے جس پر مولانافضل الرحمن نے بھی تائید کرتے ہوئے کہاکہ اسے سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے کیونکہ یہ خالصتاً انسانیت کا مسئلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :