سعودی عرب میں شوہر نے موبائل میسج نہ پڑھنے پر بیوی کو طلاق دے ڈالی

منگل 18 نومبر 2014 08:09

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء ) سعودی عرب میں ایک شخص نے بیوی کو صرف اس بات پر طلاق کا پروانہ تھما دیا کہ اس نے واٹس ایپ پر اس کا پیغام پڑھنے کے باوجود اسے نظرانداز کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ سعودی شہری کی بیوی ہر وقت موبائل پر دوستوں کیساتھ بات چیت اور چیٹنگ میں اتنی مصروف رہتی تھی کہ اسے شوہر کے واٹ ایپس پر بھیجے گئے پیغام پڑھنے یاد ہی نہیں رہتے یا اگر پڑھ بھی لیتی تواس کا جواب نہیں دیتی۔

(جاری ہے)

نوجوان کا کہنا تھا کہ بیوی کے ہر وقت موبائل فون پر مصروف رہنے کی وجہ سے نہ صرف اس کا گھر بلکہ بچے بھی متاثر ہورہے تھے اورجب میں نے واٹس ایپ پر اسے پیغام دینے کے بعد گھر آکر پوچھا کہ میرے میسج کا جواب کیوں نہیں دیا تواس نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ چیٹنگ میں مصروف تھی، بس پھر کیا تھا اس کی یہ بات سنتے ہی آگ بگولہ ہوگیا اور وہ خود پر قابو نہ رکھتے ہوئے بیوی کو طلاق دے ڈالی۔طلاق دینے کے بعد شوہر کا کہنا تھا کہ اس نے کئی بار بیوی کو سمھجایا کہ وہ گھر پر بھی توجہ دے لیکن اس کی بات کو ہر بار نظر انداز کر کے وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد سے باتیں کرنے کی روش پر قائم رہی۔

متعلقہ عنوان :