بنگلہ دیشی عدالت نے سابق عوام لیگ کے رہنما مبارک حسین کو جنگی جرائم کے مقدمہ میں سزائے موت سنا دی

منگل 25 نومبر 2014 08:47

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء ) بنگلہ دیش عدالت نے سابق عوامی لیگ کے رہنما مبارک حسین کو جنگی جرائم کے مقدمہ میں سزائے موت سنا دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کی خصوصی ٹربیونل کے تین رکنی بینچ نے مبارک حسین کو 1971ء کے جنگی جرائم کے مقدمہ میں سزائے موت سنائے ہوئے کہا کہ عدالت نے ان کے خلاف لگائے گئے پانچ الزامات میں سے دو میں قصوروار پایا ہے جن میں بائیس اگست 1971ء کو ان کے آبائی ضلع براپا منباریا میں بطور ملیشیا کمانڈر ان کا 33افراد کو قتل کرنا بھی شامل ہے