حکومت توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے انتھک کوششیں کر رہی ہے:محمد زبیر، دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کے حکومتی فیصلے کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے، چیئرمین نجکاری کمیشن

منگل 25 نومبر 2014 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء)نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے بحران اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ وہ اسلام آباد میں پبلک فنانشل منجمنٹ کانفرنس 2014 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جو دو روز جاری رہے گی۔محمد زبیر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کے حکومتی فیصلے کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو سیاسی طور پر مستحکم ، معاشی طور پر مضبوط اور اقتصادی طور پر محفوظ بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان کے صدر یعقوب ستار نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے شفافیت اور بہتر مالیاتی کنٹرول ناگزیر ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عالمی بنک کے نمائندے نے کہا کہ پالیسیوں پر عملدرآمد اور ٹیکس جمع کرنے کیلئے بجٹ میں مختص وسائل کا بہتر استعمال انتہائی ضروری ہے۔ یوایس ایڈ کے نمائندے نے اقتصادی خوشحالی کیلئے کئے گئے اہم اقدامات پر پاکستانی قیادت کو سراہا

متعلقہ عنوان :