توہین رسالت کے مقدمے میں سزائے موت کی ملزمہ آسیہ مسیح نے سزا کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی

منگل 25 نومبر 2014 08:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء) توہین رسالت کے مقدمے میں سزائے موت کی ملزمہ آسیہ مسیح نے اپنی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، آسیہ مسیح کی جانب سے جانب اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے توہین رسالت کے مقدمے میں بغیر ثبوت اور شواہد کے یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے اسے سزائے موت کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

اپیل میں کہا گیا ہے کہ یکطرفہ کاروائی کرنے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔آسیہ مسیح کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ پہلے ہی مسترد کر چکا ہے جبکہ عدالت عالیہ کا دو رکنی بنچ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اسکی توثیق کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :