کرپشن مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ، اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا، عنایت اللہ

منگل 25 نومبر 2014 08:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء)خیبر پختونخوا حکومت نے اسمبلی اجلاس میں تسلیم کیا ہے کہ کرپشن مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی تاہم اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر اور وزیر بلدیات عنایت اللہ نے اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے کرپشن سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ سپیکر اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے سرکاری اداروں میں ٹھیکوں میں ہونے والے کرپشن سے متعلق سوالات کئے گئے جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر بلدیات عنایت اللہ نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ کرپشن مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی کیونکہ کسی بھی ٹھیکے کے لئے حکومت نے شفاف انتظامات کررکھے ہیں تاہم بعض ٹھیکوں میں اس طریقے سے ردوبدل کی کوشش کی جاتی ہے جس پر کرپشن کا گمان ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹھیکوں میں شفافیت کے لئے موثر انتظامات کئے گئے ہیں تاہم بعض ٹھیکوں میں اگر کوئی کرپشن ہو جائے تو اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو دعوت دی جاتی ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے مثبت تجاویز پیش کریں تاکہ اس کی تجاویز کو شامل کرکے کرپشن کو مکمل طور پر ختم کردیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے ایسے اقدامات اٹھائے ہے کہ کرپشن کو کافی حد تک کنٹرول کیاجاچکا ہے۔اور آئندہ بھی ایسے انتظامات کئے جارہے ہیں کہ کرپشن کو کنٹرول کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :