پابندیوں کی وجہ سے روس کو سالانہ چالیس بلین ڈالر کا نقصان

منگل 25 نومبر 2014 08:43

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء )روسی وزیر خزانہ آنٹون سیلوآنوف نے کہا ہے کہ یوکرائن کے بحران کے باعث مغربی ملکوں نے روس کے خلاف جو اقتصادی پابندیاں لگا رکھی ہیں، ان کی وجہ سے ماسکو کو ہونے والے سالانہ نقصان کی مالیت 40 بلین ڈالر کے قریب بنتی ہے۔

(جاری ہے)

روسی نیوز ایجنسی RIA کے مطابق وزیر خزانہ نے ماسکو میں ایک اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”ان سیاسی پابندیوں کے نتیجے میں سالانہ قریب 40 بلین ڈالر کے برابر نقصان ہو رہا ہے۔ اور تیل کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی کے نتیجے میں بھی روس کو سالانہ 90 بلین ڈالر اور 100 بلین ڈالر کے درمیان مالی نقصان ہو رہا ہے

متعلقہ عنوان :