کولمبیا ‘ دولہا نے شادی کیلئے دلہن کی بجائے ایک درخت کو منتخب کر کے اس شادی کو یاد گار بنا دیا

منگل 25 نومبر 2014 08:48

بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء)کولمبیا میں دولہا نے شادی کیلئے دلہن کی بجائے ایک درخت کو منتخب کر کے اس شادی کو یاد گار بنا دیا۔

(جاری ہے)

کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں ایک اداکار اور ماہر ماحولیات نے درختوں اور پودوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے منفرد انداز اپنایا اور کر لی شادی ایک درخت سے۔اس شادی کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں لوگ نیشنل پارک میں جمع ہوئے ،اس دوران شادی کی مختلف رسمیں بھی کی گئیں۔