چین کے وزیر خارجہ کی ویانا میں اپنے ایرانی ہم منصب جاوید ظریف سے دوطرفہ ملاقات ، ایرانی جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال ، ہم چاہتے ہیں کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بھی ایسا معاہدہ طے پائے جو ایران سمیت تمام فریقین کے مفاد میں ہو، چینی وزیر خارجہ ،پرامن جوہری ٹیکنالوجی کا حصول ہر ملک کا حق ہے ، مذاکراتی فریقین حقیقت کا ادراک کرتے ہوئے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے پیش رفت کریں ، ایرانی وزیر خارجہ

منگل 25 نومبر 2014 08:43

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء ) چین نے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ایرانی ہم منصب جاوید ظریف سے دوطرفہ ملاقات ، ایرانی جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی ہم منصب محمد جاوید ظریف سے ملااقت کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ ایک ذمہ دار مذاکراتی فریق ہونے کی حیثیت سے چین ہمیشہ مذاکرات جاری رکھنے اور امن کا خواہاں رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بھی ایسا معاہدہ طے پائے جو ایران سمیت تمام فریقین کے مفاد میں ہو۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کا بھی کہنا تھا کہ پرامن جوہری ٹیکنالوجی کا حصول ہر ملک کا حق ہے اس لئے مذاکراتی فریقین کو اس حقیقت کا ادراک کرتے ہوئے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے پیش رفت کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :