جوہری مذاکرات میں توسیع کا فیصلہ

منگل 25 نومبر 2014 08:42

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء ) ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکراتی عمل میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ تہران حکومت اور چھ عالمی طاقتوں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ بات چیت کا اگلا دور دسمبر میں منقعد ہو گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے حوالے سے 24 نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو ختم ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران یورینیئم کی افزودگی اور مغربی اقتصادی پابندیوں کے موضوعات پر اتفاق رائے نہیں ہو پایا ہے۔ پانچ ویٹو طاقتوں اور جرمنی کے مذاکرات کار اور تہران حکومت کے نمائندوں کے مابین یہ مذاکراتی دور آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوا۔

متعلقہ عنوان :