عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مزید کم ہوکر 60 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان،اوپیک کو چاہئے کہ کم از کم 10 لاکھ بیرل یومیہ تک کی کمی کا اعلان کرے،معاشی ماہرین

منگل 25 نومبر 2014 08:42

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں می کمی کا رجحان جاری ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اوپیک نے تیل کی پیداوار میں کمی نہ کی توتیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک گر جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی خرید وفروخت کی بڑی برطانوی کمپنی کی قیمتوں میں جون سے لے کر اب تک 34 فی صد کمی آئی ہے جو گزشتہ 4 سال کی کم ترین سطح 76.76 ڈالر تک پہنچ گئی اور اگراوپیک نے اپنے ویانا میں ہونے والے اجلاس میں اس میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کا اعلان نہ کیا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آجائے گی۔

کچھ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار میں 5 لاکھ بیرل یومیہ کمی سے مارکیٹ پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا تاہم اوپیک کو چاہئے کہ کم از کم 10 لاکھ بیرل یومیہ تک کی کمی کا اعلان کرے۔واضح رہے تیل کی قیمتوں میں موسم سرما کے آغاز سے جو کمی آنا شروع ہوئی ہے وہ اب بھی جاری ہے

متعلقہ عنوان :