تیسرے ٹیسٹ میں بھی اچھی پرفارمنس کی امید ہے، وقار یونس،سرفراز احمد کی بطور وکٹ کیپر پرفارمنس کا بھی بھرپور دفاع کیا،فیلڈنگ کی خامیاں نظر آئیں، آخری ٹیسٹ میں جیت ہی ہدف ہوگی، میڈیا سے گفتگو

منگل 25 نومبر 2014 08:27

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ فیلڈنگ کے شعبے میں بہتری کی کافی گنجائش ہے، امید ہے ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں بھی اچھی پرفارمنس دکھائے گی، انہوں نے سرفراز احمد کی بطور وکٹ کیپر پرفارمنس کا بھی بھرپور دفاع کیا۔

(جاری ہے)

شارجہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ پچھلے چند ماہ سے ٹیم اچھی فارم میں ہے، امید ہے تیسرے ٹیسٹ میں بھی اچھی پرفارمنس دکھائے گی۔انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، دوسرے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کی خامیاں نظر آئیں، آخری ٹیسٹ میں جیت ہی ہدف ہوگی۔

متعلقہ عنوان :