بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ۔حکومت ان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،نواز شریف بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے ہر ممکن مواقع فراہم کئے جائیں گے،وزیر اعظم کی خصوصی سفیر برائے سرمایہ کاری سے گفتگو، جاوید ملک نے تجارت ،سرمایہ کاری سے متعلق وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی

منگل 25 نومبر 2014 08:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ۔حکومت ان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سے خصوصی سفیر برائے سرمایہ کاری جاوید ملک نے ملاقات کی اور تجارت ،سرمایہ کاری سے متعلق وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی ۔انہوں نے وزیر اعظم کواوورسیز پاکستانیوں کے امور اور متحدہ اجازت سمیت خلیجی ریاستوں سے تعلقات پر بھی بریفنگ دی ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے ہر ممکن مواقع فراہم کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :