دھرنوں سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے:شہبازشریف ، قومی مفادات کے مقابلے میں ذاتی مفادات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کو پانچ سال کے لئے مینڈیٹ دیا ہے،سابق سنیٹر میر لشکری رئیسانی سے گفتگو

منگل 25 نومبر 2014 08:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء)پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ان خیا لا ت کااظہارانہوں نے پیر کے روز لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماء اور سابق سنیٹر میر لشکری رئیسانی سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی مفادات کے مقابلے میں ذاتی مفادات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ہٹ دھرمی اور اناپرستی کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کو پانچ سال کے لئے مینڈیٹ دیا ہے اور وہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے دن رات مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت ملک کی ترقی وخوشحالی کا سفر مکمل کیا جائے گا۔