متروکہ وقف املاک بورڈ نے ملک بھر میں 1ہزار اقلیتی عبادتگاہیں بنانے کا پلان مرتب کرلیا، وفاقی حکومت و پنجاب انٹرنیشنل کمیونٹی کے تعاون سے یہ تعمیرات ہونگی، غیر ضروری سٹاف کی بھی سکروٹنی کئے جانے کا امکان

منگل 25 نومبر 2014 08:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء)متروکہ وقف املاک بورڈ نے ملک بھر میں 1ہزار اقلیتی عبادتگاہیں بنانے کا پلان مرتب کرلیا، وفاقی حکومت و پنجاب انٹرنیشنل کمیونٹی کے تعاون سے یہ تعمیرات ہونگی، غیر ضروری سٹاف کی بھی سکروٹنی کئے جانے کا امکان ۔ باوثوق ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایاکہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے ملک بھر میں اقلیتی برادری کی سہولیات کیلئے ایک ہزار اقلیتی عبادتگاہیں بنانے کا پلان مرتب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

مسیحی، سکھ، ہندوؤں کیلئے یہ عبادت گاہیں ملک کے مختلف حصوں میں تعمیر کی جائیں گی اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے ساتھ پنجاب انٹرنیشنل کمیونٹی مالی معاونت کرے گی۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ اس وقت متروکہ وقف املاک بورڈ میں ضرورت سے زائد سٹاف کام کررہاہے جس سے ادارے کو 28 لاکھ سے زائد نقصان ہورہاہے اس خسارہ کو پرکرنے کیلئے غیر ضروری سٹاف کی بھی سکروٹنی کئے جانے کا قوی امکان ہے اور اس سلسلے میں تمام ورکروں کے کوائف اکٹھے کئے جارہے ہیں ان کی ذمہ داریاں کیاہیں اور کیا امور انجام دے رہیں ۔

متعلقہ عنوان :