امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،امریکی صدر برراک اوباما نے چک ہیگل کا استعفیٰ منظورکرلیا

منگل 25 نومبر 2014 08:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے صدر برراک اوباما نے منظور کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چک ہیگل نے امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیمو کریٹس کی ناکامی کے نتیجے میں استعفیٰ دیا تاہم وہ نئے وزیر دفاع کی تقرری تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے جب کہ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ چک ہیگل کو افغان جنگ اور داعش کے خلاف امریکی کارروائیوں پر تنقید کا سامنا تھا لہٰذا جنگجو تنظیم کے خلاف امریکی کارروائی موٴثر بنانے کے لئے وہ وزارت سے مستعفی ہوئے، دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے چک ہیگل کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :