نائیجیریا، دو خواتین خود کش بمباروں نے خود کو مارکیٹ میں دھماکے سے اڑا دیا، 10افرادہلاک

بدھ 3 دسمبر 2014 08:27

مڈغوری (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء)نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر مڈ غور ی کی ایک پرہجوم مارکیٹ میں دو خود کش بمبار خواتین کے خود کو دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں 10سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ، یہ بات پولیس نے گزشتہ روز فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتائی۔

(جاری ہے)

بورنو سٹیٹ پولیس کے ترجمان گائیڈون جبرین نے ایک ٹیکسٹ پیغام میں کہا کہ دو خواتین خود کش بمباروں نے دو مختلف مقامات پر پیر مارکیٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 10سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

وقوعہ ، جہاں دو خواتین بمباروں نے منگل کو دیر گئے دھماکے سے خود کو اڑا دیا اور اس کے نتیجے میں 45سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ، کے ایک عینی شاہد گونی ابا نے بتایا کہ میں نے 10مردہ فوجیوں اور 20سے زائد دوسرے زخمیوں کی گنتی کی ہے۔