بلوچستان میں جاری شورش کے خاتمے ا ورپائیدارامن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبے میں بدامنی کے پیچھے اندرونی اوربیرونی ہاتھ کارفرماہیں، نہ میں کسی سے ناراض ہوں اور نہ ہی کسی سے ناراض ہونگا میرے لئے اتحادی اور اپوزیشن کے ساتھی قابل احترام ہیں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء صوبائی مشیرتعلیم سرداررضامحمدبڑیچ کے قافلے پر حملہ بزدلانہ عمل ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بدھ 3 دسمبر 2014 08:21

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں جاری شورش کے خاتمے ا ورپائیدارامن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے صوبے میں بدامنی کے پیچھے اندرونی اوربیرونی ہاتھ کارفرماہیں نہ میں کسی سے ناراض ہوں اور نہ ہی کسی سے ناراض ہونگا میرے لئے اتحادی اور اپوزیشن کے ساتھی قابل احترام ہیں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء صوبائی مشیرتعلیم سرداررضامحمدبڑیچ کے قافلے پر حملہ بزدلانہ عمل ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی مشیرتعلیم سرداررضامحمدبڑیچ کی رہائش گاہ پران سے اظہاریکجہتی کرنے کے موقع پر صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نسیم لہڑی،بلوچستان بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے چےئرمین سعداللہ توخئی،مرکزی انجمن تاجران کے صدرعبدالرحیم کاکڑ سمیت دیگربھی موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں جن پر ہم اس طرح قابونہیں پاسکے جس طرح پاناچاہیے کیونکہ ہم اس وقت ایک کنفلکٹ زون میں رہ رہے ہیں اورہم نے بڑی کوشش کی ہے کہ ان چیزوں کوروکھے آج کاواقعہ ایک سانحہ سے کم نہیں جس بزدلانہ کاروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس واقعہ کی تحقیقات کاحکم دیدیاہے ہم عوام اورلوگوں کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت جوکاروائیاں ہورہی ہیں اس میں مقامی لوگ بھی ہیں جب کہ ان کے پیچھے پسے پشت محرکات بھی ہے جس میں اندرونی اوربیرونی ہاتھ بھی ملوث ہوسکتے ہیں بلوچستان کابارڈروسیع عریض رقبے پرمحیط ہے جس کومحفوظ بنانابہت مشکل ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ اس سے محفوظ بنایاجائے اس کیلئے ایک پروجیکٹ پربہت جلد کام شروع ہوجائیگا جس کے بعد کچھ مسائل حل ہونگے صوبے میں جاری بدامنی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں تمام وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے سنجیدگی کے ساتھ امن کویقینی بنانے کیلئے کام کررہے ہیں اس لئے ڈپٹی کمشنرزاورڈی پی اوز سمیت دیگرکوبلٹ پروف گاڑیاں اپنے وسائل کومدنظررکھتے ہوئے فراہم کررہے ہیں ہرایک کو بلٹ پروف گاڑی نہیں دی جاسکتی کابینہ میں رد وبدل کے تاثرکومستردکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت کابینہ میں کوئی تبدئلی نہیں کی جارہی بلوچستان میں دونوں مسلم لیگ ،پشتونخواملی عوامی پارٹی اورنیشنل پارٹی کی مخلوط حکومت قائم ہے جس کی کوشش ہے کہ صوبے میں امن قائم ہو انہوں نے کہاکہ بلوچ مزاحمت کاروں سے بات کرناکوئی سادہ مسئلہ نہیں کہ چند ایک لوگ ناراض ہے توان کے پاس میڑھ لیکرجائے اورمسئلہ حل ہوجائے اس طرح نہیں یہ ایک گھمبیرمسئلہ ہے آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مجھے بات چیت کیلئے مینڈیٹ دیاگیاتھاجبکہ دوسرافریق مذاکرات کیلئے تیارنہ ہو توپھراس کیلئے مزیدکوششیں کی جارہی ہیں اس لئے میں ناامید نہیں اتحادیوں کی ناراضگی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہے کہ میں کوئی بہترراستہ نکالوں اورمیں اس سلسلے میں پرامیدہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کواپناناہوگاتاکہ ان مشکلات کاحل نکالاجاسکے شروع کئے جانے والے جدیدمنصوبے سے بہت سے مسائل حل ہورہے ہیں امیدہے کہ اس سے مزیدپیش رفت ہوگی پولیس کوجدیدخطوط پر استوارکرنے کیلئے تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں پولیس کی جانب سے اسے مستحکم بنانے اوراپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے جوچیزیں درکارتھیں وہ فراہم کررہے ہیں اوران کی جانب سے بھیجی جانے والی کوئی سمری مسترد نہیں کی جوبھی وسائل درکارہوئے وہ انہیں فراہم کرینگے ۔