بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ، شاہینوں کی پرواز جاری ،پانچویں میچ بھی سری لنکا کو دبوچتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ،ہارون خان اور محمد اکرم کی سنچریاں ،418رنز کے جواب میں سری لنکا 194رنز پر ڈھیر

بدھ 3 دسمبر 2014 08:16

کیپ ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء ) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شاہینوں کی ناقابل شکست پرواز جاری ،سری لنکا کو دبوچتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ، ہارون خان اورمحمد اکرم کی سنچریاں دونوں نے بالترتیب 180 اور 114رنز کی اننگز کھیلی ۔

(جاری ہے)

ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 4وکٹوں پر 418رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ۔

ہارون خان 180 اور محد اکرم نے 114رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم صرف 194رنز بنا سکی اور پاکستان نے 224رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ مسلسل پانچویں کامیابی ہے پاکستان اب تک ناقابل شکست رہا ہے