مکہ کی فضاوٴں میں اڑنے والے گھوڑے کی حقیقت سامنے آ گئی

بدھ 3 دسمبر 2014 08:28

مکہ المکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء)شہرِمقدس سے منسوب ایک ویڈیو جس میں ایک گھوڑا فضاوٴں میں اڑتا نظر آرہا ہے آج کل بے پناہ مقبول ہورہی ہے لیکن اب اس گھوڑے کی حقیقت منظرِعام پرآگئی ہے۔چند یوم قبل جب مکہ میں تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور آسمان پر بجلی کڑک رہی تھی تود یکھنے والے اس وقت دم بخود رہ گئے جب چمکدار سیارہ رنگ والا ایک گھوڑا آسمان پر اُڑتا نظرآیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عموماً اس قسم کے نظاروں کی خبریں تو ضرور موصول ہوتی ہیں مگر کوئی ثبوت سامنے نہیں آتا لیکن اس منظر کو معتدد لوگوں نے موبائل فون کیمروں سے ریکارڈ بھی کیا،جبکہ اس حیرت انگیز منظر کو دیکھنے والے بے اختیار سبحان اللہ اور اللہ اکبر پکارتے رہے۔ذرائع کے مطابق یہ مناظر مکہ مکرمہ کے نہیں بلکہ جدہ کے ہیں جہاں بچوں کے کھلونوں کی دکان کے باہر گھوڑے کی شکل والاگیس کا غبارہ بندھا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

جس دن طوفان آیا تو تیز ہواوٴں کے سبب ڈوری جس سے گھوڑے نما غبارے کو باندھا گیا تھا ٹوٹ گئی اور گھوڑا ہیلئم گیس کے سبب ہواوٴں میں منڈلانے لگا اور جب بادلوں کے سبب اندھیرا چھا گیا تو بجلی کی چمک میں یہ گھوڑا ایک چمکدار سیا ہ گھوڑے کی سی شبیہہ پیش کرنے لگایہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بے پناہ مقبولیت اختیار کر رہی تھی اگرچہ موسم کی خرابی کی وجہ سے اس کے مناظر بہت واضح نہیں ہیں لیکن محو پرواز گھوڑے کو بخوبی دیکھا جا سکتاہے۔