نجی کمپنی نے ڈرون اور جیٹ طیاروں کو 100فیصد کامیابی کے ساتھ مار گرانے والا انتہائی کم قیمت ائیر ویپن سیمولیٹر متعارف کر ادیا ،دفاعی ادارے اس سے مستفید ہو رہے ہیں

بدھ 3 دسمبر 2014 08:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء) پاکستان میں نجی کمپنی نے ڈرون اور جیٹ طیاروں کو 100فیصد کامیابی کے ساتھ مار گرانے والا انتہائی کم قیمت ائیر ویپن سیمولیٹر متعارف کر ادیا ہے ،پاکستان کے دفاعی ادارے اس سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ تنزانیہ ،نائیجیریا اور سوڈان نے آئیڈیاز2014ء کے دوران خصوصی دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے ، دفاعی سازو سامان کی عالمی نمائش آئیڈیاز2014 میں پاکستان کے نجی شعبے میں ائیر ویپن سیمولیٹر تیار کرنے والے ادارے سوفٹ انویٹوسسٹم کے انتظامی ذمہ داروں نے نمائش کے دوسرے روز بتایا کہ ائیر ویپن سیمولیٹر کے ذریعے صرف10سیکنڈ میں ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے بیرون ممالک میں ائیر ویپن سیمولیٹر کی قیمت0.5ملین ڈالر سے1ملین ڈالر تک ہے جبکہ پاکستان میں اس آلے کی لاگت صرف0.1ملین ڈالر سے0.2ملین ڈالر ہے اور یہ ائیر ویپن سیمولیٹرعالمی معیار کے مطابق ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاعی ادارں کو تو انتہائی کم قیمت میں اس طرح کی مصنوعات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں لیکن دیگر ممالک کو عالمی قیمت کے مطابق ہی مصنوعات فروخت کریں گے ۔کمپنی کے انتظامی ذمہ داروں نے مزید بتایا کہ ائیر ویپن سیمولیٹر 4مختلف ڈرون جس میں امریکن ،ہارپی ،سرچر اور انڈیا کا ڈرون( لشیا) شامل ہیں سمیت جیٹ طیاروں کو نشانہ بنانے پر کنٹرول رکھتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی 4مصنوعات متعارف کراچکی ہے دنیا کی عالمی قیمت سے10گنا کم ہے جبکہ 2 پروجیکٹ پرگذشتہ ڈھائی برس سے کام ہو رہا ہے جس میں ساسم (SAWSIM)اور مشاق فلائٹ سیمولیٹر شامل ہیں اور قوی امید ہے کہ آئندہ6ماہ میں اسے بھی لانچ کر دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :