صومالیہ ،شباب باغیوں کا کینیا میں 36مزدوروں کے قتل کا اعتراف ، بغیر کسی سمجھوتے کے کینیا میں لڑائی جاری رکھنے کا اعادہ

بدھ 3 دسمبر 2014 08:28

موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء)صومالیہ کے شباب باغیوں نے منگل کے روز کہا ہے کہ انہوں نے شمال مشرقی کینیا میں 36مزدوروں کا قتل عام کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کینیا میں بغیر کسی سمجھوتے کے جارحانہ اور وحشیانہ لڑائی جاری رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

شباب کے ترجمان شیخ علی محمد راغے نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو ایک بیان میں کہا کہ مجاہدین کی جانب سے ایک اور کامیاب کارروائی میں کینیا کے چالیس کے قریب قابضین کو واصل جہنم کردیاگیا ہے،جب پیر کو رات گئے منڈیرا کے نواحی علاقے کورومی میں صالح نبہان بریگیڈ کے ایک دستے نے ان پر حملہ کیا۔

متعلقہ عنوان :