بھارت کا 4ہزار کلو میٹر تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا کامیاب تجربہ

بدھ 3 دسمبر 2014 08:27

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء ) بھارت نے چار ہزار کلو میٹر فاصلے تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دفاعی تحقیقاتی اور ترقیاتی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر روی کمار گپتا نے بتایا کہ اڑیسہ میں واقع اینٹی گریٹڈ ٹیسٹ رینج کے کمپلیکس فور سے چوتھے اگنی فائیو بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ زمین سے زمین تک مار کرنیوالے اس میزائل کی رینج چار ہزار کلو میٹر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل سٹیٹ آف دی آرٹ آورینکس ، بورڈ کمپیوٹر کی پانچویں جنریشن اور ڈسٹری بیوٹر آرکیٹکچر سے لیس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میزائل اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت کا حامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :