ملک کے مہنگے ترین سرکاری پاورپلانٹ نندی پور کو 10سال کیلئے ملائیشین کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ،بجلی کی پیداواراور پلانٹ کی دیکھ بھال ملائیشن کمپنی کی ذمہ داری ہوگی، حکومت ملائشین کمپنی کو 6کروڑ روپے ماہانہ ادا کرے گی،حکام وزارت پانی وبجلی

بدھ 3 دسمبر 2014 08:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء )ملک کے مہنگے ترین سرکاری پاورپلانٹ نندی پور کو 10سال کیلئے ملائیشین کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ، بجلی کی پیداواراور پلانٹ کی دیکھ بھال ملائیشین کمپنی کی ذمہ داری ہوگی، حکومت ملائشین کمپنی کو 6کروڑ روپے ماہانہ ادا کرے گی۔ وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق 425میگاواٹ صلاحیت کا حامل نندی پورپاورپلانٹ ک ملائیشین کمپنی ٹی این بی کو10سال کیلئے دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ملائیشن کمپنی بجلی کی پیداواراور پلانٹ کی دیکھ بھال ملائیشن کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔ وزار ت پانی وبجلی کی کمپنی نادرن پاور جنریشن ملائیشن کمپنی کو6کروڑ روپے ماہانہ سروس چارجز ادا کرے گی۔ نندی پور پاورپلانٹ کے آّپریشن میں نادرن پاور جنریشن کمپنی کا 10سال تک کوئی کردار نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ملائیشن کمپنی سرکاری ملازمین کی بجائے بہترپلانٹ چلاسکتی ہے۔

سرکاری شعبے میں پاورپلانٹس چلانے کا تجربہ ناکام ہوچکا ہے۔ نندی پورپلانٹ کی لاگت 22ارب روپے سے بڑھ کر 84ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ پلانٹ سے گیس پر 9روپے، فرنس آئل پر 18روپے اور ڈیزل پر 27روپے یونٹ بجلی پیدا ہوگی۔ ایم ڈی نندی پاورمحمد محمودنے بتایا کہ ملائیشین کمپنی کا انتخاب باضابطہ بولی کے عمل کے ذریعے کیا گیا۔ رواں ماہ نادرن پاورجنریشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پلانٹ ملائیشین کمپنی کو دینے کی حتمی منظوری دے جائے گی۔

متعلقہ عنوان :