وزیراعظم نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار سکولوں کی تعمیرکیلئے 8ارب روپے کی منظوری دیدی، روشن پاکستان کے ساتھ روشن خیبر پختونخوا بنائیں گے، قوم کو 2018 تک مستحکم و خوشحال پاکستان دیں گے؛نواز شریف

بدھ 3 دسمبر 2014 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء)وزیراعظم نواز شریف نے خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار سکولوں کی تعمیرکیلئے 8ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

منظور شدہ یہ سکول شانگلہ ، بٹہ گرام ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ اور آزادکشمیر میں ایک سال میں تعمیر کئے جائیں گے جن سے کھلے آسمات تلے علم حاصل کرنے والے دو لاکھ بچوں کو سکولوں ک چھت میسر آسکے گی۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ روشن پاکستان کے ساتھ روشن خیبر پختونخواء بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو 2018 تک مستحکم اور خوشحال پاکستان دیں گے کیونکہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے۔وزیراعظم نے زلزلے کے بعد تعمیر نو اور بحالی کے ادارے (ایرا)کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو ایک سال کے اندر مکمل کرے ۔

متعلقہ عنوان :