عمران خان کے دھرنوں سے حکومت اورملک کواربوں روپے کانقصان ہواہے ،اب حکومت مزید دھرنے اورہڑتالوں کوبرداشت نہیں کرسکتی ،حمزہ شہباز ،تاجرتنظیموں کوچاہئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں ،حکومت ہرطرح سے تاجراورصنعتکاروں کے ساتھ ساتھ عام عوام کوبھی ریلیف دیناچاہتی ہے،فیصل آبادکی مختلف تجارتی تنظیموں کے40سے زائد عہدیداروں سے ملاقات ،فیصل آبادکی تمام تاجرتنظیمیں آئندہ دویوم میں پریس کانفرنس کرکے عمران خان کی ہڑتال اوراحتجاج سے ناصرف لاعلمی کااظہارکریں گی، پورے شہرکوعمران خان کے خلاف بینروں کے ساتھ ساتھ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کے کارناموں کے بینرزآویزاں کئے جائیں گے،اجلاس میں فیصلہ

بدھ 3 دسمبر 2014 08:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماحمزہ شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران خان کے دھرنوں کی و جہ سے حکومت اورملک کواربوں روپے کانقصان ہواہے ،اب حکومت مزیدعمران خان کے دھرنے اورہڑتالوں کوبرداشت نہیں کرسکتی ،تاجرتنظیموں کوچاہئے کہ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں کیونکہ حکومت ہرطرح سے تاجراورصنعتکاروں کے ساتھ ساتھ عام عوام کوبھی ریلیف دیناچاہتی ہے ۔

انہوں نے یہ بات فیصل آبادکی مختلف تجارتی تنظیموں کے40سے زائد عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی ۔یہ ملاقات لاہورماڈل ٹاوٴن میں ہوئی جوتقریباًساڑھے تین گھنٹے جاری رہی ،ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ 8دسمبر کو تحریک انصاف کی کال کے حوالے سے فیصل آبادکی تمام تاجرتنظیمیں آئندہ دویوم میں پریس کانفرنس کرکے عمران خان کی ہڑتال اوراحتجاج سے ناصرف لاعلمی کااظہارکریں گی بلکہ پورے شہرکوعمران خان کے خلاف بینروں کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب کے کارناموں کے بینرزآویزاں کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں حمزہ شہبازشریف نے تاجرتنظیموں کوبہت سی اہم ہدایات بھی جاری کیں ۔ملاقات کے دوران سابق صوبائی وزیرراناثناء اللہ ،وفاقی وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری طلال چوہدری ،سٹینڈرکمیٹی کے چیئرمین میاں عبدالمنان ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ وزراعت راناافضل ،ممبرقومی اسمبلی میاں محمدفاروق،ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرنثاراحمد،ممبران صوبائی اسمبلی شیخ اعجاز،میاں طاہرجمیل ،راوٴکاشف رحیم ،حاجی خالدسعید،ملک محمدنواز،محمدالیاس انصاری ،رضانصراللہ گھمن اورممبران خواتین صوبائی اسمبلی ثریانسیم اورکنیزاسحاق بھی ملاقات میں موجودتھے ۔

اس ملاقات کے دوران بعض ممبرقومی وصوبائی اسمبلی نے تحریک انصاف کے جلوسوں اورمظاہروں کوروکنے کیلئے سخت تجاویزپیش کیں جبکہ پانچ ممبران نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے کہاکہ اگراس طرح کی ہنگامہ آرائی ہوئی توملک کوناصرف ناقابل تلافی نقصان پہنچے گابلکہ تیسری قوت فائدہ اٹھاسکتی ہے چنانچہ اجلاس مین جوفیصلہ کیاگیااس کے مطابق فیصل آبادکے تمام تاجرتنظیمیں عمران خان کے فیصل آبادکے احتجاج اوردھرنے کوناکام کرنے کیلئے ہرممکن حکومت سے تعاون کریں گے ۔

تاجروں کے وفدمیں انجمن تاجران فیصل آبادکے سرپرست حاجی بشیراحمد،محمودعالم جٹ ،حاجی نوازوہرا،میاں سعیداحمد،چوہدری محمدسرور،محمدوحیدرامے ،شیخ سعیداوردیگرتاجرتنظیموں کے نمائندے شامل تھے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق وفدکوبتایاگیاتھاکہ ان کی ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ہوگی مگروہاں معلوم ہواہے کہ وہ ملک سے باہرہیں