شام میں داعش نے توہین رسالت کے الزام میں ایک شہری کا سر قلم کردیا

بدھ 10 دسمبر 2014 08:37

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء) شام میں داعش نے توہین عدالت کے الزام میں ایک شہری کا سر قلم کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حقوق انسانی کے ایک گروپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دمشق کے قصبہ سیولوک میں داعش نے سرعام ایک شخص کا سر قلم کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق داعش کا کہنا ہے کہ یہ شخص توہین رسالت کا سرتکب ہوا ہے جس پر اسے یہ سزا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :